پی ٹی آئی رہنما علی محمّد خان اور جواد احمد کے درمیان جنگ چھڑ گئی
پی ٹی آئی رہنما علی محمّد خان اور جواد احمد کے درمیان جنگ چھڑ گئی Picture source google.com معروف گلوگار جواد احمد کا پی ٹی آئی لیڈر علی محمّد خان کو ٹویٹ علی محمد صاحب۔ آپ نے بڑی اچھی زبان میں کئی ایسی باتیں کی ہیں جو سراسر غلط ہیں مگر چونکہ آپ کا اسلوب اپنے منافق قائد عمران کی طرح بدزبانی اور گالم گلوچ کا نہیں ہے اس لیے میں بھی آپ سے احترام کے ساتھ بات کروں گا۔ آپ میرے عمران جیسے فراڈیے کے بارے میں صحیح اور موزوں الفاظ بولنے پر کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ عمران خود وہ غلیظ آدمی ہے جو جعلی اکڑ میں آ کر اپنی پبلک تقریر میں ایک عورت کو یہ کہتا ہے کہ وہ اس کا نام پیار سے نہ لیا کرے کہ کہیں اس کا خاوند ناراض نہ ہو جاۓ۔ ایسے گھٹیا آدمی کو آپ اپنا لیڈر کہہ رہے ہیں؟ میں مریم نواز شریف کو PTI اور PPP کی طرح سرمایہ داروں، جاگیرداروں، مافیاز، پیر خانوں، سرداروں اور وڈیروں کی ایک اور اکثریتی جماعت PMLN کی لیڈر سمجھتا ہوں جن لوگوں سے ہماری برابری پارٹی کی سیاسی لڑائی ہے مگر میں ایک عورت کے لیے ایسی زبان استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ میں نے کبھی عمران یا کسی اور کو بھی میڈیا یا ...